اسرائیلی حملوں میں 32 فلسطینی ہلاک
Reading Time: < 1 minuteفلسطین کے علاقے غزہ میں تین دن سے جاری اسرائیلی حملوں میں مارے جانے والے فلسطینیوں کی تعداد 32 ہوگئی ہے جبکہ زخمیوں کی تعداد 70 سے زائد ہے۔
فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق مرنے والوں میں ایک ہی خاندان کے چھ افراد بھی شامل ہیں۔ فلسطینی حکام نے بتایا ہے کہ حملوں میں خواتین اور بچے بھی نشانہ بنے ہیں۔
حالیہ اسرائیلی حملے فلسطینی جہادی کمانڈر کے قتل اور اس کے ردعمل میں اسرائیل پر راکٹ داغے جانے کے بعد شروع کیے گئے۔
Array