کھیل

پاکستانی بلے باز نو بال پر آؤٹ مگر

نومبر 21, 2019 2 min

پاکستانی بلے باز نو بال پر آؤٹ مگر

Reading Time: 2 minutes

آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن پاکستانی اوپنرز کی اچھی بلے بازی کے باوجود مڈل آرڈر سنبھل نہ سکے اور پوری ٹیم 240 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔ اسد شفیق نے 76 رنز بنائے جبکہ پیٹ کمنز نے چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

پاکستان کی پہلی وکٹ 75 رنز پر گری جس کے بعد پانچ کھلاڑی 94 رنز پر پویلین لوٹ گئے۔ محمد رضوان کو تھرڈ امپائر نے دیکھنے کے باوجود نو بال پر رن آؤٹ قرار دیا۔

پاکستان کی چھٹی وکٹ 143 کے سکور پر گری جس کے بعد اسد شفیق اور یاسر شاہ نے اننگز کو سہارا دیا اور سکور کو 227 تک لے گئے۔ یاسر شاہ کے آؤٹ ہونے کے بعد اگلی گیند پر شاہین آفریدی بھی بولڈ ہوگئے۔

نئی گیند کے ساتھ اگلے ہی اوور میں اسد شفیق کو بھی آسٹریلوی پیسر نے کلین بولڈ کیا تو عمران خان اور نسیم شاہ نے سکور میں 13 رنز کا اضافہ کیا۔

یاسر شاہ نے عمدہ بلے بازی کی ہے اور 27 رنز بنائے۔

پاکستان کے نوجوان بولر نسیم شاہ کو آج ٹیسٹ کیپ دی گئی ہے۔ نسیم شاہ ٹیسٹ کیپ ملنے کے بعد ساتھی کھلاڑیوں سے ملتے ہوئے رو پڑے۔ سولہ سالہ شاہ خیبر پختونخوا کے ضلع دیر سے تعلق رکھتے ہیں جن کی والدہ گذشتہ دنوں انتقال کر گئی تھیں۔

کوچ وقار یونس نے نسیم شاہ کو گلے لگایا اور دلاسہ دیا۔ شاہ آسٹریلوی سرزمین پر ٹیسٹ ڈیبیو کرنے والے دنیا کے کم عمر ترین کھلاڑی بن گئے ہیں۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے