عالمی خبریں

امریکی کانگریس چینی مسلمانوں کی مدد کے لیے آ گئی

دسمبر 4, 2019 < 1 min

امریکی کانگریس چینی مسلمانوں کی مدد کے لیے آ گئی

Reading Time: < 1 minute

امریکی کانگریس نے چین میں اقلیتی مسلمان کمیونٹی یوغور کے ساتھ امتیازی سلوک پر بل منظور کیا ہے۔ قانون کے تحت چینی اعلیٰ حکام پر معاشی پابندیاں عائد کی جائیں گی۔

ادھر چین نے اس بل کی منظوری پر سخت رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی بل کا مقصد چین کی شدت پسندی اور دہشت گردی سے نمٹنے کی کوششوں کو بدنام کرنا ہے اور یہ چین کی حکومت کی سنکیانگ پالیسی پر حملہ ہے۔

امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق یوغور ایکٹ 2019 کے حق میں ایوان نمائندگان  کے 407 اراکین نے ووٹ دیا ہے جبکہ صرف ایک رکن نے بل کی مخالفت کی۔

یوغور بل ستمبر میں امریکی سینیٹ سے منظور ہونے کے بعد ایوان نمائندگان نے بھی منظور کر لیا ہے اور اب یہ بل صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو بھیجا جائے گا۔ صدر کے دستخط کے بعد یہ قانون کی شکل اختیار کر لے گا۔

عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق دس لاکھ سے زیادہ یوغور نسل کے مسلمانوں کو چین کی حکومت نے کیمپوں میں قید کر رکھا ہے جہاں مبینہ طور پر ان کے عقائد اور نظریات تبدیل کیے جاتے ہیں۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے