دہلی کی فیکٹری میں آگ لگنے سے 35 ہلاک
Reading Time: < 1 minuteانڈیا کے دارالحکومت دہلی کی ایک فیکٹری میں آگ لگنے سے کم از کم 35 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
انڈین ذرائع ابلاغ کے مطابق دہلی کے علاقے رانی جھانسی روڈ پر واقع فیکٹری میں آگ صبح سویرے لگی جب مزدور سو رہے تھے۔
انڈین نیوز چینل این ڈی ٹی وی کے مطابق آگ لگنے کے واقعے میں 43 افراد کی ہلاکت ہوئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق ہلاک ہونے والے افراد میں زیادہ تر مزدور تھے جو کہ فیکٹری میں سو رہے تھے۔ آگ اتوار کی صبح 5 بجے لگی۔
وزیراعلیٰ اروند کیجریوال نے فیکڑی میں آگ لگنے کے واقعے کو المناک قرار دیا اور کہا ہے کہ فائر مین آگ پر قابو کی کوشش کر رہے ہیں جبکہ جھلسے افراد کو ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
علاقے کے اسسٹنٹ کمشنر کے مطابق فیکٹری میں سکول بیگز اور پیکنگ مٹیریل تیار ہوتا ہے۔
آگ لگنے کی وجہ کا ابھی تک پتہ نہیں لگ سکا ہے۔
Array