کھیل

کوئی ٹکٹ نہیں، سٹیڈیم کے دروازے کھول دیے

دسمبر 11, 2019 2 min

کوئی ٹکٹ نہیں، سٹیڈیم کے دروازے کھول دیے

Reading Time: 2 minutes

سری لنکا اور پاکستان کے مابین دو ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کے پہلے میچ میں سری لنکا نے دوسرے دن 205 رنز پانچ کھلاڑی آؤٹ پر اپنی اننگز کا دوبارہ آغاز کیا ہے اور پاکستان کرکٹ بورڈ نے شائقین کے لیے سٹیڈیم کے دروازے کھول دیے کہ وہ مفت آ کر میچ دیکھیں۔

بدھ کو سری لنکا نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ سری لنکن ٹیم کے کپتان کرونا رتنے نے اوشاڈا فرنینڈو کے ساتھ مل کر ٹیم کو 97 رنز کا آغاز فراہم کیا۔

ٹیسٹ میچ کی وجہ سے راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم کے اطراف میں سڑکوں کو صبح چھ سے شام چھ بجے تک بند رکھا جا رہا ہے جس کی وجہ سے اسلام آباد اور راولپنڈی کے شہریوں نے سخت غم وغصے کا اظہار کیا ہے۔

صبح دفاتر جاتے اور شام کو چھٹی کے اوقات میں دونوں شہروں کی سڑکوں پر بدترین ٹریفک جام دیکھنے میں آ رہا ہے اور سٹیڈیم کے اطراف رہائشی آبادی کو بھی مشکلات کا سامنا ہے۔

پاکستان نے دس برس بعد ٹیم میں واپس آںے والے فواد عالم کو گیارہ رکنی سکواڈ میں شامل نہیں کیا۔ بلے بازعابد علی اور بولر عثمان شنواری نے پاکستان کی جانب سے ٹیسٹ ڈیبیو کیا ہے۔

پاکستان کی ٹیم عابد علی، شان مسعود، اظہر علی، بابر اعظم، اسد شفیق، حارث سہیل، محمد رضوان، نسیم شاہ، عثمان شنواری، محمد عباس، شاہین شاہ پر مشتمل ہے۔

پاکستان میں ٹیسٹ کرکٹ دس سال بعد بحال ہو گئی ہے۔ سری لنکا اور پاکستان کے مابین دو ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کا آغاز راولپنڈی کے پنڈی کرکٹ سٹیڈیم راولپنڈی سے ہو رہا ہے۔

سنہ 2009 میں قدافی سٹیڈیم لاہور کے قریب سری لنکن ٹیم پر دہشت گرد حملے کے بعد پاکستان پر بین الاقوامی کرکٹ کے دروازے بند ہو چکے تھے۔ چھ سال بعد 2015 میں زمبابوے نے پاکستان کا دورہ کیا جس میں دو ٹی 20 اور تین ایک روزہ میچ پر مشتمل سیریز کھیلی گئی۔

راول پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں 15 سال بعد کوئی ٹیسٹ میچ کھیلا جا رہا ہے۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے