سال 2019 کی عالمی شخصیت اور ٹرمپ
Reading Time: < 1 minuteدنیا کے مشہور میگزین ٹائم نے سال 2019 کی عالمی شخصیت کے نام کا اعلان کیا ہے اور سویڈش لڑکی گریٹا تھنبرگ کو پرسن آف دی ایئر قرار دیا ہے۔
گریٹا تھنبرگ نے انتہائی کم عمری میں دنیا بھر میں ماحول کے تحفظ کے لیے کام کیا ہے انہوں نے برطانیہ سے امریکہ تک کا سفر بھی ایک ایسے بحری جہاز میں کیا جو بیٹری سے چلتا ہے۔
ماحولیاتی تحفظ کے لیے کام کرنے والی 16 سالہ طالبہ گریٹا تھنبرگ کو ‘ٹائم میگزین’ کی جانب سے سال 2019 کی شخصیت قرار دینے سے امریکی صدر ٹرمپ خوش دکھائی نہ دیے اور انہوں نے تاریخ کی کم عمر ترین ٹائمز میگزین پرسن اف دی ایئر پر طنزیہ ٹویٹ کی۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ ’یہ مضحکہ خیز ہے! گریٹا تھنبرگ کو اپنے غصے پر قابو پانے کے مسئلہ پر کام کرنا چاہیے۔ اور پھر اسے اپنے دوستوں کے ساتھ کوئی اچھی پرانے زمانے کی فلم دیکھے۔ چِل گریٹا چِل۔‘
سولہ سال کی گریٹا تھنبرگ نے صدر ٹرمپ کو جواب اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ذاتی تعارف تبدیل کر کے دیا ہے اور لکھا ہے کہ وہ ’مزے میں ہیں۔‘