نریندر مودی کہاں گرے اور کیوں؟
Reading Time: < 1 minuteانڈیا کے وزیراعظم ایک تقریب میں شرکت کے لیے عمارت کی سیڑھیاں چڑھتے ہوئے تیزی سے ٹھوکر لگنے کے باعث منہ کے بل گرے اور پھر سوشل میڈیا پر صارفین نے دلچسپ تبصروں سے ماحول کو گرما دیا۔
یہ واقعہ کانپور کے علاقے گنگا گھاٹ پر پیش آیا۔
پاکستان کے ٹی وی چینلز تو ایسی ہی فوٹیج کے انتظار میں رہتے ہیں کہ کب اور کہاں ملے۔ نیوز کاسٹروں نے چلا چلا کر بولنا شروع کیا کہ ’مودی سرکار پہلے دنیا کی نظروں میں گرے اور پھر اپنے ہی منہ کے بل۔‘
انڈیا کے سوشل میڈیا صارفین بھی کسی سے کم نہیں۔ نریندر مودی کی ویڈیو اپلوڈ کرکے ایسے تبصرے کیے کہ اچھے اچھے سکرپٹ رائٹرز کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔ اب یہ ٹویٹ اور اس کے نیچے تبصرے ہی دیکھ لیجیے۔
معیشت سے سیاست اور سماج تک کوئی بھی شے ان تبصروں کے دائرے سے باہر نہیں بلکہ ایک صارف نے تو سیڑھیاں بنانے والے کو ہی مورد الزام ٹھہرا دیا کہ انجینئرنگ کی غلطی ہے کیونکہ جس سیڑھی سے مودی جی ٹکرائے وہ دیگر سیڑھیوں سے بڑی ہے اور مودی سے آگے چلنے والے گارڈ نے بھی اسی سیڑھی سے ٹھوکر کھائی تھی۔
غرض یہ طے ہو چکا کہ پاکستان میں عمران خان اور انڈیا میں نریندر مودی کے چاہنے والے کچھ بھی کہہ سکتے ہیں اور پھر اس کے لیے جواز بھی تراش سکتے ہیں۔