عالمی خبریں

دنیا کے مختلف ملکوں میں احتجاج کی تصاویر

Reading Time: 2 minutes الجیریا، انڈیا، لبنان، ہانگ کانگ، تھائی لینڈ، عراق اور تیونس میں بھی احتجاج کی لہر نے حکومتوں کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔

دسمبر 16, 2019 2 min

دنیا کے مختلف ملکوں میں احتجاج کی تصاویر

Reading Time: 2 minutes

دنیا میں اس وقت لگ بھگ 15 ملکوں میں عوام مختلف وجوہات کی بنا پر اپنی حکومتوں کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔

یہاں ایسے ہی کچھ ممالک میں ہونے والے احتجاج کی تصاویر آپ کے لیے پیش کی جا رہی ہیں۔

لبنان: بیروت میں مظاہرین پر پولیس کے آنسو گیس پھینکے جانے کا منظر

انڈیا سے تھائی لینڈ تک ایشیا کے کئی ملکوں میں خوشحالی کے باوجود عوام گھروں سے باہر نکلے اور احتجاج کیا۔

تھائی لینڈ میں ٹوئٹر سے شروع ہونے والا احتجاج اب سڑکوں پر آ چکا ہے۔

عراق میں بھی عوام نے مہنگائی اور بے روزگاری کے خلاف احتجاج کیا جس میں سینکڑوں افراد مارے گئے۔

عراقی مظاہرین نے پٹرول بم تیار کیے جو پولیس پر پھینکے جاتے ہیں۔

تیونس اور الجزائر میں حکومتوں کے خلاف عوامی احتجاج نے کئی رنگ دکھائے ہیں۔

الجیریا میں عام انتخابات سے قبل احتجاج کرتے شہریوں کو سکیورٹی فورسز نے گھیرا ہے۔

انڈیا میں متنازع شہریت بل کی منظوری کے خلاف پولیس کے تشدد سو سے زائد شہری زخمی ہوئے ہیں جبکہ درجنوں گاڑیوں کو آگ لگائی گئی ہے۔

انڈیا کے احتجاج میں طالبات نے بڑی تعداد میں شرکت کی ہے۔
Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے