انڈین سپریم کورٹ نے شہریت قانون پر عمل روکنے سے انکار کر دیا
Reading Time: < 1 minuteانڈین سپریم کورٹ نے بھارتیہ جنتا پارٹی کی جانب سے متعارف کرائے گئے شہریت کے نئے اور متنازع قانون پر عمل درآمد کو روکنے کا فوری حکم جاری کرنے کی استدعا مسترد کر دی ہے۔
بدھ کو شہریت کے نئے قانون کے خلاف دائر درخواستوں پر سماعت کرتے ہوئے انڈیا کے چیف جسٹس شرد اروند بوبڈے نے حکومت کو ہدایت کی ہے کہ وہ اس قانون میں ترمیم کے مقاصد اور وجوہات بھی لوگوں کو بتائے تاکہ اس کے بارے میں عوامی خدشات کا سدباب کیا جا سکے۔
انڈین سپریم کورٹ نے فیصلہ کیا ہے کہ شہریت کے قانون کے خلاف دائر درخواستوں پر تفصیلی سماعت سردیوں کی چھٹیوں کے اختتام پر جنوری کے وسط میں کی جائے گی۔
Array