لیبیا: متحارب فریقین میں عارضی جنگ بندی
Reading Time: < 1 minuteلیبیا میں گزشتہ کئی ماہ سے جنرل خلیفہ حفتر اور قومی اتحاد کے وزیراعظم فائز السراج کی فوجوں کے درمیان جاری لڑائی عارضی طور پر بند ہوگئی ہے۔
گزشتہ بدھ کو انقرہ میں ترک صدر طیب اوردگان اور روسی صدر ولادی میر پیوٹن کے درمیان ہونے والی ملاقات میں دونوں فریقوں سے ہفتے اور اتوار کی درمیانی رات سے جنگ روکنے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔
یاد رہے پٹرول، گیس سمیت دیگر معدنیات سے مالا مال ملک لیبیا کے مشرقی حصے پر جنرل خلیفہ حفتر کی باغی فوج کا قبضہ ہے جبکہ مغربی حصے پر قومی اتحاد کے وزیراعظم فایزالسراج کی تسلیم شدہ حکومت ہے۔
جنرل حفتر کو مصر، عرب امارات اور اسرائیل کی درپردہ حمایت حاصل ہے جبکہ فائز السراج کو ترکی، روس اور قطر کی تائید حاصل ہے۔
جنرل حفتر کی باغی فوج کے مقابلے میں مدد دینے کے لیے وزیراعظم فائز السراج نے صدر اردوغان سے ترک فوج لیبیا بھیجنے کی درخواست کی تھی جس کی دو جنوری کو ترک پارلیمنٹ نے منظوری دے دی۔
اس حوالے سے ترکی نے یہ موقف اختیار کیا ہے کہ اس کی فوج لیبیا میں صرف امن وامان کے قیام کے لیے کردار ادا کرے گی۔