برفباری میں جوتے پالش والے بچے کی امداد
پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے وزیراعلیٰ جام کمال نے دارالحکومت کوئٹہ میں ہائیکورٹ کے باہر برفباری کے دوران جوتے پالش کرنے والے بچے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد معصوم بچے اور اس کے والدین سے ملاقات کی ہے۔
تین دن قبل سوشل میڈیا پر صارفین نے ایک ویڈیو شیئر کی تھی جس میں ایک معصوم بچہ سخت سردی میں جوتے پالش کرنے والے ڈبے کے ساتھ سڑک کنارے بیٹھا ہے۔
ایک صارف نور داوڑ نے بچے کی ویڈیو شیئر کرنے کے ساتھ یہ بھی لکھا تھا کہ ’یہ لڑکا جس سڑک کے کنارے بیٹھا ہے اس کا نام ’جناح روڈ‘ ہے۔ ویسے وقت اور بچے نے کیا خوب انتخاب کیا ہے قوم کی اصلیت آشکار کرنے کے لیے۔‘
کوئٹہ سے صحافی سید علی شاہ نے ٹویٹ کیا کہ وزیراعلیٰ جام کمال نے معصوم بچے سے ملاقات کی ہے اور اس کے خاندان کو ایک ماہ کا راشن دیا ہے۔

