لیبیا کو فوجی جنرل کے سپرد نہیں کرسکتے، اوردوان
ترکی کے صدر طیب اوردوان نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ لیبیا کو ایک فوجی جنرل کے رحم کرم پہ چھوڑنا تاریخی غلطی ہوگی۔ ”لیبیا میں امن وسلامتی کا راستہ ترکی سے ہوکر گزرتا ہے۔“
ان خیالات کا اظہار انہوں نے روزنامہ "یورویپین پالیٹکس” کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
ترک صدر نے زور دے کر کہا کہ ان کا ملک جلد ہی لیبیا کی سیکیورٹی فورسز کو تربیت دینے کا عمل شروع کردے گا اور وہ دہشت گردی سمیت انسانی سمگلنگ کے خلاف جنگ میں لیبیا کا ساتھ دے گا۔
انہوں نے یورپی یونین کو مخاطب کرتے ہوئے خبردار کیا کہ اگر لیبیا کی قانونی حکومت کا خاتمہ ہوا تو اس سے یورپی یونین کو بہت سی مشکلات و خطرات کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

