چینی صدر کو گالی پر فیس بک کی معافی
دنیا کی مشہور سوشل ویب سائٹ فیس بک نے چین کے صدر شی جن پنگ کو گالی دینے پر معافی مانگ لی ہے۔
فیس بک انتظامیہ نے کہا ہے کہ تکنیکی وجوہات کی بنا پر غلط ترجمہ ہونے سے چینی صدر کا نام گالی کے طور پر سامنے آیا۔
چین کے صدر کی میانمار برما کی خاتون رہنما آنگ سان سوچی سے ملاقات کے بعد برمی زبان میں جاری اعلامیے کا ترجمہ کرتے ہوئے فیس بک نے شی جن پنگ کو مسٹر شٹ ہول لکھ دیا تھا۔

