متفرق خبریں

جلیلہ حیدر کے بیرون ملک جانے پر پابندی

جنوری 20, 2020

جلیلہ حیدر کے بیرون ملک جانے پر پابندی

پاکستان میں حکام نے بلوچستان کے ہزارہ قبیلے سے تعلق رکھنے والی انسانی حقوق کے لیے سرگرم جلیلہ حیدر ایڈووکیٹ کو بیرون ملک جانے سے روک دیا ہے۔

جلیلہ حیدر کے مطابق وہ پیر کی صبح لاہور ایئرپورٹ سے لندن ایک کانفرنس میں شرکت کے لیے جا رہی تھیں جب ان کو حکام نے بتایا کہ ان کا نام ایگزٹ کنٹرول فہرست (ای سی ایل) میں شامل ہے اور وہ سفر نہیں کر سکتیں۔

جلیلہ حیدر کے مطابق ان کو بتایا کہ نام ریاست مخالف سرگرمیوں کی وجہ سے ای سی ایل میں شامل کیا گیا۔

جلیلہ حیدر کو روکے جانے پر سوشل میڈیا پر صارفین نے سخت ردعمل ظاہر کیا ہے اور ان کا نام ای سی ایل میں شامل کرنی کی مذمت کی ہے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے