عالمی خبریں

’پاکستان امریکہ اب بہت قریب ہیں‘

جنوری 22, 2020

’پاکستان امریکہ اب بہت قریب ہیں‘

سوئٹزر لینڈ کے شہر ڈیووس میں ورلڈ اکنامک فورم میں پاکستان کے وزیراعظم عمران خان اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ملاقات میں افغانستان اور کشمیر کے بارے میں بات ہوئی ہے۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ ’ہم اس وقت جتنا پاکستان کے قریب ہیں پہلے کبھی نہیں تھے۔‘

باضابطہ بات چیت سے قبل میڈیا سے مشترکہ گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ’ہم کشمیر کی صورت حال پر بات کریں گے۔‘

صدر ٹرمپ نے ایک بار پھر عمران خان کو اپنا دوست قرار دیا اور پاکستان اور انڈیا کے درمیان ثالثی کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کی خواہش ظاہر کی تاہم یہ نہیں بتایا کہ کس طرح اور کیسے؟

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ’ انڈیا اور پاکستان کے مابین کشمیر کی صورتحال کو امریکہ ’بہت قریب ‘ سے دیکھ رہا ہے۔ اگر ضروری ہوا تو مدد کے لئے تیار ہے۔‘

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے