پاکستان

چیتے کے مرنے پر ہائیکورٹ کا نوٹس

جنوری 23, 2020

چیتے کے مرنے پر ہائیکورٹ کا نوٹس

عظمت گل ۔ صحافی / پشاور

پاکستان میں صوبہ خیبر پختونخوا کی پشاور ہائیکورٹ نے چڑیا گھر میں چیتے کے مرنے کا نوٹس لیتے ہوئے واقعہ کی وجوہات بتانے کی ہدایت کی ہے۔

پشاور ہائیکورٹ کا جسٹس قیصر رشید نے چیتے کی موت پر حکام پر برہمی ظاہر کی۔

ہائیکورٹ کے طلب کرنے پر ایڈوکیٹ جنرل عدالت میں پیش ہوئے تو جسٹس قیصر رشید نے پوچھا کہ وائلڈ لائف والے کیا کر رہے ہیں؟ وائلڈ لائف والے عدالت میں بھی جھوٹ بولتے ہیں۔

جسٹس قیصر رشید نے کہا کہ وائلڈ لائف کنزرویٹرنےچڑیاگھرمیں بہترانتظامات کا کہا تھا، اگرجانوروں کیلئےمحفوظ جگہ نہیں توچڑیاگھربند کر دے۔

جسٹس قیصر رشید کا کہنا تھا کہ بڑے افسوس کی بات ہے کہ جانوروں کومرنے کیلئے لایا جاتا ہے۔

عدالت نے ایڈوکیٹ جنرل کو معاملہ سے عدالت کو جلد آگاہ کرنے کی ہدایت کی جس پر انہوں نے کہا کہ ابھی محکمہ سے معلومات حاصل کرکےعدالت کو رپورٹ کرتا ہوں۔

ایڈوکیٹ جنرل نے بتایا کہ ایبٹ آباد سے جنگلی چیتے کو چڑیا گھر لایا گیا تھا، چیتا ایبٹ آباد میں بیمارتھا۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے