وائرس زدہ چین میں 28 ہزار پاکستانی
کرونا وائرس کے پھیلنے کے خطرے کو مدنظر رکھتے ہوئے پاکستان کی وزارت خارجہ نے چین میں مقیم پاکستانی شہریوں کے اعداد و شمار جاری کیے ہیں جس کے مطابق چین میں تقریباً 28 ہزار پاکستانی طلبہ زیر تعلیم ہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق چین میں 28 ہزار پاکستانی مقیم ہیں جن میں سے 800 تاجر چین میں رہائش پذیر ہیں جبکہ 1500 پاکستانی تاجر چین آتے جاتے رہتے ہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق صرف ووہان صوبے میں 500 کے قریب پاکستانی طلبا رہائش پذیر ہیں۔

