پاکستان

سفارتخانے کی گاڑی کی ٹکر سے خاتون ہلاک

جنوری 26, 2020

سفارتخانے کی گاڑی کی ٹکر سے خاتون ہلاک

پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں امریکی سفارتخانے کی گاڑی کی ٹکر سے ایک خاتون ہلاک جبکہ چار افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

پولیس حکام کے مطابق حادثہ ایف سیون سیکٹر میں مرکزی شاہراہ پر اس وقت پیش آیا جب سفارتخانے کی گاڑی نے سرخ سگنل کی پروا نہ کرتے ہوئے رفتار بڑھائی اور سامنے سے گزرنے والی کار کو ٹکر مار دی۔

اسلام آباد پولیس نے امریکی سفارتخانے کی گاڑی کے پاکستانی ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کرکے گرفتار کر لیا ہے۔ حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو پمز ہسپتال منقل کیا گیا۔

اسلام آباد میں پولیس تھانہ مارگلہ میں میں درج کیے گئے مقدمے کے مطابق حادثے میں نازیہ نامی خاتون کی ہلاک ہوئی ہیں جب کہ ان کے خاندان کے چار افراد زخمی ہوئے ہیں۔

پولیس کو مرنے والی خاتون کے بیٹے نے بتایا کہ اتوار کی صبح 10 بج کر 15 منٹ پر سفید رنگ کی لینڈ کروزر نے ان کی فیملی کار سوزوکی خیبر کو ٹکر ماری جس کے نتیجے میں کار میں سوار ان کی والدہ موقع پر ہی دم توڑ گئییں۔

مقدمہ درج کرانے والے شہری کے مطابق حادثے کی زد میں آنے والی گاڑی میں ایک ہی خاندان کے دو مرد، دو خواتین اور دو بچے سوار تھے جو اپنے  آبائی علاقے کوہالہ جارہے تھے۔

حادثے میں ہلاک ہونے والے نوجوان کے والد نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں کرنل جوزف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی درخواست دائر کی تھی تاہم امریکی اتاشی سفارتی استثنی ملنے پر پاکستان سے امریکہ چلے گئے تھے۔
پاکستانی حکام نے طالب علم کی ہلاکت کے واقعے پر امریکی سفیر کو دفتر خارجہ طلب کر کے احتجاج ریکارڈ کروایا تھا۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے