افغانستان میں امریکی طیارہ گرنے کی تصدیق
امریکہ نے تصدیق کی ہے کہ اس کا ایک فوجی طیارہ افغانستان کے صوبے غزنی میں گرا ہے۔
اس سے قبل طالبان نے دعوی کیا تھا کہ انہوں نے امریکی سی آئی اے کا جہاز مار گرایا ہے۔
امریکی حکام کے مطابق ایسے شواہد نہیں ملے کہ طیارے کو دشمن نے نشانہ بنایا ہو۔
قبل ازیں پیر کی شام افغان حکام نے غزنی میں طیارہ گرنے اور اس میں آگ لگنے کی تصدیق کی تھی جبکہ عالمی ذرائع ابلاغ نے ابتدائی طور پر خبر دی تھی کہ گرنے والا ارنا ایئر لائن کا مسافر بردار طیارہ تھا۔

