رواں سال چھ اداروں کی نجکاری ہوگی
پاکستان میں تحریک انصاف کی حکومت نے چھ سرکاری اداروں کی نجکاری کی تیاری اور ابتدائی کارروائی مکمل کر لی ہے۔ رواں سال دوپاور پلانٹس، دو کنونشن سینٹر، سروسز ہوٹل لاہور اور ایس ایم ای بینک کی نجکاری کا عمل مکمل ہو جائے گا۔
بدھ کو یہ اعلان وفاقی وزیر نجکاری محمد میاں سومرو نے اسلام آباد میں کیا اور کہا کہ نجکاری کے عمل میں پیپرا قوانین اور عدالتی فیصلوں کو مدںظر رکھا جائے گا۔
وفاقی وزیرنجکاری محمد میاں سومرو نے ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کے ہمراہ نیوز کانفرنس میں کہا کہ قومی اداروں اوراملاک کی نجکاری کا عمل رواں مالی سال تک مکمل ہو جائے گا پیپرا قوانین اورعدالتی فیصلوں کو مدنظررکھا جائے گا۔
معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ قومی اراضی عوام کےمفاد کے لیے استعمال کی جائے گی اور گھروں کی تعمیر کے منصوبے سے روزگار کےلاکھوں مواقع پیدا ہوں گے۔
نجکاری ڈویژن کے سیکریٹری نے اس موقع پر بتایا کہ رواں سال میں دوپاور پلانٹس، دو کنونشن سینٹر، سروسزہوٹل لاہور اورایس ایم ای بینک کی نجکاری کاعمل مکمل ہو جائے گا۔ پاکستان سے پانچ جبکہ دنیا بھرسے آٹھ کمپنیوں نےنیلامی میں دلچسپی کااظہارکیا ہے جبکہ سٹیل ملز کی نجکاری ترجیحات میں پہلے نمبر پر ہے۔
سیکریٹری نجکاری ڈویژن نے بتایا بہت جلد 27 سرکاری اراضی کی جلد نیلامی کا عمل شروع ہوجائےگا، نیلامی سے حاصل ہونےوالی رقم سےملکی قرض کی ادائیگی میں مدد ملےگی، جون 2020 تک ٹارکٹ کا حصول ممکن بنائیں گے۔

