متفرق خبریں

’خفیہ ایجنسیاں وزرا کی رپورٹس بناتی ہیں‘

جنوری 31, 2020

’خفیہ ایجنسیاں وزرا کی رپورٹس بناتی ہیں‘

وفاقی وزیر غلام سرور خان نے کہا ہے کہ خفیہ ایجنسیاں وزیروں کی رپورٹس تیار کرتی ہیں اور ایسا وہ وزیراعظم عمران خان کے حکم پر کرتی ہیں۔

نجی ٹی وی چینل ’نیوز ون‘ پر اینکر پرسن طارق محمود کے ساتھ پروگرام ’پرائم ٹائم ود ٹی ایم‘ میں گفتگو کرتے ہوئے غلام سرور خان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے خبردار کیا ہے کہ ڈسپلن اور کرپشن کا معاملہ ان کے نوٹس میں آیا تو وہ کارروائی کریں گے۔

’ہم سب اںڈر ریڈار ہیں، آئی بی بھی ہمیں دیکھ رہی ہے اور آئی ایس آئی بھی ہمیں دیکھ رہی ہے۔‘

غلام سرور خان نے تسلیم کیا کہ وزیراعظم عمران خان آئی بی سے وزرا کی رپورٹس لیتے ہیں اور ان کو لینی بھی چاہئیں۔ ’اگر میں بچوں والے ہیں تو ہمیں اپنے بچوں پر نظر رکھنی چاہیے۔‘

وفاقی وزیر نے کہا کہ سیلف پروجیکشن کے لیے کابینہ کے اندر کی بات باہر نہیں آنی چاہیے اور جو بھی ایسے کرتا ہے وہ غلط کرتا ہے اور وہ سیاسی لحاظ سے بددیانت ہے۔ ’ایسے بددیانت کابینہ کے اندر موجود ہیں اور وہ پکڑا جائے گا اور جلد ہی پکڑا جائے گا۔‘

چینی اور آٹے کے بحران کے سوالات پر غلام سرور خان نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’کوئی صنعت کار ہے یا کاروباری شخص ہے وہ چینی کے کاروبارمیں نہیں آتا، صرف سیاست دان آتے ہیں جس کا مطلب ہے کہ گڑ بڑ ہے۔ سیاست دان صنعت میں آتا ہے اور ایک مخصوص صنعت میں آتا ہے اور وہی صنعت ترقی کرتی ہے۔‘

ایک سوال میں جواب میں انہوں نے کہا کہ ایسے سیاست دان ہی مخصوص پالیسیاں بنانے میں ہر حکومت اور ہر دور میں پیش پیش رہے ہیں۔

’کابینہ کے اندراس پر بات ہوتی ہے اور ہم اپنے گھر سے صفائی شروع کریں گے۔‘

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے