متفرق خبریں

’سندھی عزت‘ سال میں 108 عورتیں قتل

فروری 1, 2020

’سندھی عزت‘ سال میں 108 عورتیں قتل

پاکستان میں صوبہ سندھ کی پولیس نے جرائم کی ایک سال کی رپورٹ جاری کی ہے جس کے مطابق گذشتہ ایک برس کے دوران سندھ میں 108 خواتین کو عزت کے نام پر قتل کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق جنوری 2019 سے جنوری 2020 تک سندھ کے مختلف علاقوں میں کاروکاری میں ملوث 126 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا جن میں سے 81 کی تفتیش مکمل کرکے چالان عدالت میں پیش کیے گئے جبکہ 32 مقدمات تاحال تفتیش کے مرحلے میں ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس وقت عدالتوں میں کاروکاری کے 73 مقدمات زیرسماعت ہیں جبکہ تین مقدمے عدم شواہد کی بنا پر خارج کر دیے گئے ہیں۔

پولیس رپورٹ کے مطابق گذشتہ سال کے اسی عرصے کے دوران 132 دیگر خواتین کو بھی مختلف وجوہات کی بنا پر قتل کیا گیا جبکہ لڑکیوں کے اغوا کے 1158 مقدمات درج کیے گئے جن میں سے 249 اس وجہ سے بند کر دیے گئے کہ لڑکیوں نے بیان دیا کہ انہوں نے اپنی مرضی سے شادی کی ہے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے