عرب لیگ: ٹرمپ کا فلسطین منصوبہ مسترد
عرب ملکوں کی تنظیم عرب لیگ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اسرائیل اور فلسطین کے لیے اعلان کیے امن منصوبے کو مسترد کر دیا ہے۔
مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں عرب رہنماؤں کے اجلاس میں فلسطین کے صدر محمود عباس نے اسرائیل اور امریکہ سے تعلقات ختم کرنے کا بھی اعلان کیا۔
صدر محمود عباس نے کہا کہ ’ہم نے اسرائیل کو آگاہ کر دیا ہے کہ ان کے ساتھ کسی قسم کا کوئی تعلق نہیں رکھیں گے اور امریکہ کے ساتھ بھی، جس میں سکیورٹی تعلقات بھی شامل ہیں۔‘

واضح رہے کہ اسرائیل اور فلسطینی اتھارٹی کی سکیورٹی فورسز مقبوضہ مغربی کنارے میں طویل عرصے سے ایک دوسرے سے تعاون کر رہی تھیں۔

