پاکستان24 عالمی خبریں

کورونا سے لڑتا چین دنیا سے کٹ گیا

فروری 2, 2020

کورونا سے لڑتا چین دنیا سے کٹ گیا

چین میں کورونا وائرس پھیلنے کے بعد دنیا بھر کی ایئر لائنز نے چینی شہروں کے لیے پروازیں معطل کر دی ہیں۔

چین کے سرکاری ٹی وی نیٹ ورک چائنہ گلوبل نیوز کے مطابق 20 سے زائد ملکوں نے چین سے اپنے شہری نکالنے کے بعد چینی شہروں کو آنے جانے والی پروازوں پر پابندی عائد کی ہے۔

اتوار کو چین سے باہر کورونا وائرس سے پہلی ہلاکت فلپائن میں ہوئی جہاں چین سے آنے والا شہری موت کے منہ میں چلا گیا جبکہ اس کی اہلیہ ہسپتال میں داخل ہے۔

کورونا سے ہلاکت کی تصدیق عالمی ادارہ صحت ڈبلیو ایچ او نے بھی کی جس کے بعد فلپائن نے چینی کے شہریوں کے ملک میں داخلے پر پابندی عائد کر دی ہے۔

چین کے علاوہ سنگاپور، ملائشیا، امریکہ، جاپان، کوریا، کینیڈا اور پاکستان نے بھی چین کے ساتھ فضائی سروس معطل کی ہے۔

چین میں حکام کے مطابق کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 304 ہوگئی ہے جبکہ 14 ہزار سے زائد شہریوں میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے