متفرق خبریں

سپریم کورٹ کا بی آر ٹی تحقیقات روکنے کا حکم

فروری 3, 2020

سپریم کورٹ کا بی آر ٹی تحقیقات روکنے کا حکم

پاکستان کی سپریم کورٹ نے پشاور میٹرو بس منصوبے کی تحقیقات کرنے کی اجازت دینے کا ہائیکورٹ حکم معطل کر دیا ہے۔

رپورٹ: جہانزیب عباسی

پشاور ہائی کورٹ نے ایف آئی اے کو پشاور میٹرو بس منصوبے کی تحقیقات کا حکم دیا تھا۔

عدالت نے ایف آئی اے کو تحقیقات سے روکتے ہوئے فریقین کو نوٹس جاری کر دیے۔
جسٹس مظہر عالم میاں خیل نے کہا کہ عدالت کو منصوبے کی تفصیل فراہم کریں، منصوبے کی فیزیبیلیٹی رپورٹ پیش کی جائے۔

”تفصیلات میں بتائیں کہ منصوبے کی اصل لاگت کیا تھی، منصوبہ کب شروع ہوا اور کب مکمل ہونا تھا، یہ بھی بتائیں کہ اب تک منصوبے کی کتنی لاگت بڑھ چکی ہے۔“

پشاور ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کے وکیل نے بتایا کہ یہ تمام تفصیلات فراہم کرچکے ہیں، وکیل

جسٹس عالم نے پوچھا کہ منصوبہ 2017 میں شروع ہوا اور تکمیل کی مدت 6 ماہ تک اب تک کیوں مکمل نہیں ہوا۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے