پاکستان

وزیراعظم دفتر کی ساڑھے پانچ کروڑ کی گاڑیاں

فروری 3, 2020 < 1 min

وزیراعظم دفتر کی ساڑھے پانچ کروڑ کی گاڑیاں

Reading Time: < 1 minute

پاکستان کے وزیراعظم کے دفتر کے لیے گذشتہ پانچ سال کے دوران  پانچ کروڑ 53 لاکھ روپے کی نئی گاڑیاں خریدی گئیں جبکہ بعض پرانی گاڑیوں کو نیلام کر کے 21 کروڑ 75 لاکھ روپے وصول ہوئے۔

پارلیمنٹ کے ایوان زیریں قومی اسمبلی میں سال 2015 سے سال 2019 تک وزیراعظم کے دفتر کے لیے خریدی گئی گاڑیوں کی تفصیلات پیش کی گئی ہیں جن میں بتایا گیا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت کے دور میں کوئی گاڑی نہیں خریدی گئی۔

حکومت نے قومی اسمبلی کو تحریری جواب میں بتایا ہے کہ وزیراعظم دفتر کے عملے کے استعمال کے لیے گذشتہ پانچ سالوں کے دوران 18 گاڑیاں اور پانچ موٹر سائیکلیں خریدی گئیں۔

خریدی گئی گاڑیوں میں 1300 سی سی کی سات، 1800 سی سی کی تین اور 3000 سی سی کی تین گاڑیاں شامل ہیں جبکہ 2800 سی سی، 2500 سی سی اور 800 سی سی کی بھی ایک ایک گاڑی خریدی گئی ہے۔ اس کے علاوہ  دو بسیں بھی خریدی گئیں۔

قومی اسمبلی میں وزیراعظم کے دفتر کی جانب سے جمع کرائے گئے جواب میں بتایا گیا ہے کہ گاڑیوں کی نیلامی  سے 21 کروڑ 75 لاکھ روپے وصول کیے گئے تاہم اس نیلامی کی اشتہاری مہم پر آنے والے اخراجات کی تفصیلات نہیں بتائی گئیں اور کہا گیا ہے اس بارے میں متعلقہ اشتہاری ایجنسی نے بل جمع نہیں کرایا۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے