کورونا سے ایک دن میں 64 ہلاک
چین کی حکمران جماعت کی اعلیٰ قیادت نے اعتراف کیا ہے کہ کورونا وائرس کے خلاف کیے گئے اقدامات ’کم اور مشکلات‘ کا شکار رہے۔
چین کے سرکاری ٹی وی نے کورونا وائرس سے متاثرہ مرکزی علاقے میں نئے ہسپتال کے کام شروع کرنے کی خبر دی ہے تاہم منگل کو چین کے نیشنل ہیلتھ کمیشن نے مزید 64 ہلاکتوں کی تصدیق بھی کی ہے۔ یہ تمام ہلاکتیں وائرس پھوٹ پڑنے والے صوبے ہوبی میں ہوئی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق جب سے کورونا پھیلا ہے یہ اب تک ایک دن میں وائرس سے ہونے والی سب سے زیادہ ہلاکتیں ہیں۔ چین میں اب تک اس وبا سے 425 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جو سنہ 2003 میں پھیلنے والی وبا سارس سے ہونے والی ہلاکتوں سے زیادہ ہیں۔
واضح رہے کہ سارس نامی وائرس سے چین میں 349 جبکہ دنیا میں 800 کے لگ بھگ افرد ہلاک ہوئے تھے۔

