’افغانستان میں فوج رکھنا زیاں ہے‘
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر افغانستان سے اپنی فوج کے انخلا کی بات کی ہے اور افغانستان میں فوج رکھنے کو وقت اور ڈالرز کا ضیاع قرار دیا ہے۔
منگل کو کانگریس میں سٹیٹ آف دی یونین کے سالانہ خطاب میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ وہ نہیں چاہتے کہ افغانستان میں ایک نہ ختم ہونے والے جھگڑے میں لاکھوں لوگوں کو قتل کیا جائے۔
افغان طالبان کے ساتھ مذاکرات کی بحالی کا ذکر کرتے ہوئے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ’میں نہیں چاہتا کہ لاکھوں لوگ قتل کیے جائیں، ان میں زیادہ تر معصوم ہیں۔‘
ان کا کہنا تھا ’یہ ہمارا کام نہیں کہ دوسری اقوام کے لیے ایک قانون نافذ کرنے والی ایجنسی کے طور پر کام کریں۔ ہماری فوج دنیا کی بہترین فوج ہے، یا تو یہ جیتنے کے لیے لڑتی ہے اور یا بالکل لڑتی ہی نہیں۔‘

