متفرق خبریں

ترک طیارہ تین ٹکڑے ہو گیا، تین ہلاک

فروری 6, 2020

ترک طیارہ تین ٹکڑے ہو گیا، تین ہلاک

 ترکی میں ایک مسافر طیارہ لینڈنگ کے دوران رن وے سے پھسل کر تین ٹکڑے ہو گیا۔ حادثے میں تین مسافر ہلاک جبکہ 179 زخمی ہوگئے۔

ترک ٹی وی ٹی آر ٹی کے مطابق طیارے میں 177 مسافر اور عملے کے چار افراد سوار تھے۔ اس واقعے میں تین افراد ہلاک اور 179 زخمی ہوئے ہیں۔

حکام کے مطابق مقامی پیگاسس ایئر لائن کا طیارہ ازمیر سے استنبول پہنچا تھا کہ دوران لینڈنگ حادثے کا شکار ہوگیا۔

 حادثے میں طیارے کے دونوں پائلٹ بھی زخمی ہوگئے۔

حادثے کے وقت موسم خراب تھا اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہو رہی تھی۔

حادثے کے بعد ہوائی اڈے کو عارضی طور پر بند کر کے تمام پروازوں کو دوسرے ہوائی اڈوں کی طرف موڑ دیا گیا۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے