پاکستان

پنجاب کی کمپنیوں کو 193 ارب روپے

فروری 8, 2020

پنجاب کی کمپنیوں کو 193 ارب روپے

پاکستان کے قومی احتساب بیورو نے سپریم کورٹ میں پنجاب 71 کمپنیوں کے مقدم میں جواب جمع کراتے ہوئے بتایا ہے کہ پنجاب فنانس ڈویژن نے 53 کمپنیوں کو 193 ارب روپیہ دیا جبکہ بعض کمپنیوں نے ٹی ایم ایز اور غیر ملکی فنڈز کی مد میں 163 ارب روپےبھی لیے۔

جہانزیب عباسی

سپریم کورٹ میں جمع کرائی گئی نیب رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ 18 کمپنیوں کو پنجاب فنانس ڈویژن نے کوئی رقم نہیں دی۔

رپورٹ کے مطابق غیر ملکی ڈونر سے ساڑھے چودہ ارب مزید کمپنیوں کو ملے، شہباز شریف کے خلاف 660 ملین کا ریفرنس دائر کر دیا ہے. رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ کمپنیوں کے معاملہ پر مزید دو ریفرنس دائر کیے گئے، کمپنیوں کے معاملے پر دو تحقیقات، 15 انکوائریاں زیر التواء ہیں، کمپنیوں کیخلاف 14 انکوائریوں میں محکمانہ کاروائی کی سفارش کردی، 29 کمپنیوں کے خلاف انکوائریاں بند کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

پنجاب کمپنیوں کے معاملہ میں 1019 ملین روپے پلی بارگین سے ریکور کیے، پنجاب کی 71 کمپنیوں میں سے 48 فعال اور 33 غیر فعال ہیں.

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے