تھائی لینڈ: قتل عام کرنے والا فوجی ہلاک
تھائی لینڈ میں ایک مورچہ بند سکیورٹی اہلکار نے مشین گن سے فائرنگ کر کے کم از کم 21 افراد کو ہلاک جبکہ متعدد کو زخمی کر دیا جس کے 24 گھنٹے بعد حملہ آور کو ہلاک کر دیا گیا۔
تھائی ذرائع ابلاغ کے مطابق سنیچر کو پیش آنے والے اس واقعے میں ایک سکیورٹی اہلکار نے فوجی مشین گن سے پہلے اپنے افسران اور پھر شاپنگ مال میں مورچہ لگا کر عام شہریوں کو نشانہ بنایا۔
فائرنگ کے دوران شہر کے اسپتالوں کی ایمرجنسی لائے گئے زخمیوں کی تعداد 24 ہے۔
فائرنگ کرنے والے اہلکار کو 24 گھنٹے کی کوشش کے بعد فائرنگ کرکے ہلاک کر دیا گیا ہے۔
ملزم نے اپنی ویڈیوز اور تصاویر فیس بک اور ٹوئٹر پر پوسٹ کی ہیں۔
فیس بک نے ملزم کا پیج بلاک کر دیا ہے۔

