پاکستان

راولپنڈی: دو افراد کی ناک کاٹ دی

فروری 11, 2020

راولپنڈی: دو افراد کی ناک کاٹ دی

راولپنڈی کے تھانہ کہوٹہ کے علاقے نڑھ میں دو افراد کی ناک کاٹ دی گئی،پولیس نے ملزم کی گرفتاری کے لیئے چھاپے مارنے شروع کر دیئے،متاثرہ افراد کوطبی امداد کی فراہمی کے بعد راولپنڈی کے ہولی فیملی اسپتال منتقل کردیا گیا۔

تھانہ کہوٹہ کے علاقہ میں سفاکانہ واردات،دو افراد کی ناک کاٹ دی گئی

پولیس کے مطابق متاثرہ اشخاص دلنواز اور فرخ کے مطابق ساجد عباسی نامی شخص راولپنڈی سے دونوں کو کھانا کھلانے اور گاڑی دکھانے کے بہانے ساتھ لایا،نڑھ کے علاقہ ڈھوک ڈنان کے جنگل لے گیا جہاں پہلے سے موجود نو افراد نے دلنواز اور فرخ کو قابو کرلیا اور فرخ کو رسیوں سے باندھ دیا جبکہ دلنواز کے شور کرنے پر اسے بھی باندھ دیا گیا اور چھری سے ان کے ناک کاٹ دیئے گئے،جس کے بعد ملزمان دونوں افراد سے مجموعی طور پر ایک لاکھ گیارہ ہزار روپے اورموبائل فون بھی چھین کرلے گئے

تھانہ کہوٹہ کے ایس ایچ او مرزا آصف کے مطابق متاثرہ افراد کی تحریری درخواست پولیس کو موصول ہو چکی ہے جس پر ایف آئی آر درج کی جا رہی ہے جبکہ مرکزی ملزم ساجد ستی کی گرفتاری کے لیئے اسکے گھر پر چھاپہ مارا گیا ہے،تاہم ملزم کی گرفتاری عمل میں نہیں اسکی،ملزم واقعہ کے بعد اپنے خاندان سمیت کشمیر فرار ہو گیا ہے،جسکی گرفتاری کے لیئے ٹیمیں بجھوا جا رہی ہیں،مرکزی ملزم کی گرفتاری کے بعد اسکی نشاندہی پر دوسرے ملزمان کی گرفتاری عمل میں لائی جائے گی

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے