پاکستان پاکستان24

28 ملکوں میں 10 ہزار پاکستانی قید

فروری 12, 2020

28 ملکوں میں 10 ہزار پاکستانی قید

دنیا کے مختلف ممالک میں قید پاکستانیوں کی تفصیلات سامنے آئی ہیں جس کے مطابق بیرون ملک سفارت خانوں کی عدل دلچسپی کے باعث پاکستانی جیلوں میں قید کاٹنے پر مجبور ہیں۔

دستاویزات کے مطابق 28 ممالک میں 10ہزار896 پاکستانی قیدی جیلوں میں قید ہیں جبکہ قانونی معاونت نہ ملنے پر ان میں سے 6 ہزار 2سو11 مجرم قرار دے دیے گئے ہیں۔

محمد حنیف خان ۔ صحافی / اسلام آباد

پاکستان کے دفتر خارجہ کےدستاویزات میں مزید کہا گیا ہے کہ یو اے ای ،ابوظہبی، دبئی اومان،چین ،ایران،بھارت،یونان،عراق ،کویت، ملائشیا ،ترکی ،تھائی لینڈ،سری لنکا، قطر میں بھی سیکڑوں پاکستانی قید ہیں۔

دستاویزات کے مطابق روس،پرتگال ، ناروے ،ساوتھ افریقہ ،سپین، اٹلی ، فرانس، کینیڈا، ہنگری، آسٹریلیا ، بحرین، افغانستان اور بنگلہ دیش کی جیلوں میں بھی پاکستانی قید ہیں۔

دستاویزات میں مزید کہا گیا ہے کہ 4ہزار500 پاکستانیوں کے مقدمات مختلف ممالک کی عدالتوں میں زیر سماعت ہیں، 4ہزار120پاکستانی منشیات سمگلنگ1ہزار195 غیر قانونی امیگریشن کے الزام پر قید ہیں۔

دستاویزات میں مزید کہا گیا ہے کہ 1ہزار737 پاکستانی قتل ، اغوا اور چوری کی جرائم میں قید ہیں، 190پاکستانی انسانی سمگلنگ ،165ڈکیتی کے جرم میں قید ہیں، 374فراڈ اور 467پاکستانی ویزا مدت ختم ہونے کے باعث سزا کاٹ رہے ہیں۔

دستاویزات میں انکشاف کیا گیا ہے کہ 2ہزار61پاکستانی معمولی جرائم میں ملوث ہونے پر پابند سلاسل ہیں۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے