پاکستان24 متفرق خبریں

حافظ سعید کو 11 سال قید کی سزا

فروری 12, 2020

حافظ سعید کو 11 سال قید کی سزا

پاکستان میں صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں انسداد دہشت گردی کی ایک عدالت نے کالعدم جماعت الدعوہ کے سربراہ حافظ محمد سعید کے خلاف دو مقدمات میں محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے مجموعی طور پر پانچ گیارہ سال قید اور 15 ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنائی ہے۔

بدھ کو عدالت نے ایک الگ مقدمے میں مختلف اداروں کے لیے غیر قانونی فنڈنگ کیس میں حافظ سعید اور ملک ظفر اقبال کو جرم ثابت نہ ہونے پر بری بھی کیا۔

انسداددہشتگردی کی خصوصی عدالت کے جج ارشد حسین بھٹہ نے کیس پر فیصلہ سنایا۔ حافظ سعید اور دیگر کے خلاف مقدمہ نمبر 30 اور 32 میں ٹرائل مکمل کیا گیا تھا۔

حافظ محمد سعید کیخلاف سی ٹی ڈی نے غیر قانونی فنڈنگ کے الزام میں مقدمہ درج کر رکھا تھا۔

ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل عبدالروف وٹو نے ٹرائل مکمل کرایا۔ دونوں مقدمات میں حافظ سعید کے خلاف کل 23 گواہوں نے بیانات قلمبند کرائے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے