متفرق خبریں

پاکستانی طالبان کمانڈر دھماکے میں ہلاک

فروری 12, 2020

پاکستانی طالبان کمانڈر دھماکے میں ہلاک

عظمت گل ۔ صحافی / پشاور

افغانستان میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان حکیم اللہ گروپ کے اہم کمانڈر شہریار محسود ریموٹ کنٹرول بم دھماکے میں ہلاک ہو گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق شہریار محسود آج عصر کو علاقہ کنڑ میں اس وقت ریموٹ کنٹرول کا نشانہ بنے جس وقت وہ گاڑی میں سوار تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شہریار محسود سابق سربراہ ٹی ٹی پی حکیم اللہ کے قریبی ساتھیوں میں شمار ہوتے تھے۔

واضح رہے کہ کنڑ کا علاقہ پاکستانی طالبان کا گڑھ سمجھا جاتا ہے جہاں قبائلی علاقوں میں پاکستانی فوج کے آپریشن کے بعد حکیم اللہ محسود گروپ کے افراد نے پناہ لے رکھی ہے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے