پاکستان24 متفرق خبریں

ملک ریاض احتساب عدالت میں پیش نہ ہوئے

فروری 13, 2020

ملک ریاض احتساب عدالت میں پیش نہ ہوئے

بحریہ آئیکون ٹاور کیس کی اسلام آباد کی احتساب عدالت میں سماعت ہوئی اور ایک بار پھر ملک ریاض حسین عدالت میں پیش نہ ہوئے۔

جمعرات کو احتساب عدالت نے ملک ریاض کو دوبارہ سمن جاری کر کے دو مارچ کو طلب کر لیا ہے۔

وکیل قاسم نواز نے بتایا کہ ایک ملزم غلام عارف کینیڈا میں ہے، ان سے رابطہ ہو گیا ہے۔

عدالت نے ریفرنس کے تمام ملزمان کو آئندہ سماعت پر حاضری یقینی بنانے کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔

ریفرنس کی سماعت احتساب عدالت اسلام آباد کے جج محمد بشیر نے کی۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے