متفرق خبریں

مہاجرین کی میزبانی پر پاکستان کے شکر گزار

فروری 16, 2020

مہاجرین کی میزبانی پر پاکستان کے شکر گزار

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ وہ افغان پناہ گزینوں کی میزبانی پر پاکستان کےشکرگزارہیں۔ پاکستان نے45 لاکھ افغان پناہ گزینوں کو پناہ دی اس وقت بھی 27 لاکھ مہاجرین پاکستان میں موجود ہیں دنیا کو پاکستانی قوم کی قربانیوں کا اعتراف کرنا چاہیے۔

اقوام متحدہ کےسیکریٹری جنرل انتونیو گوئتریس سے اسلام آباد میں مہاجرین کےوفد نےملاقات کی۔


وفد میں افغانستان، تاجکستان اور یمن کے مہاجرین شامل تھے، مہاجرین نےدوران گفتگو انتونیو گوئترس کو پاکستان میں تعلیم، کاروبار اور ہنر سے متعلق تجربات سےآگاہ کیا۔ اپنےممالک میں ظلم و ستم اور تشدد کی روداد بھی سنائی۔

انتونیو گوترس نےکہا کہ پاکستان نے افغان جنگ سے متاثر 45 لاکھ پناہ گزینوں کو پناہ دی اور ان کے لیے بہترین انتظامات کیے، پاکستان کے عوام نے افغان مہاجرین کی بھرپورمہمان نوازی کی، اس وقت بھی 27 لاکھ مہاجرین پاکستان میں موجود ہیں۔

سیکرٹری جرل نےکہا طویل عرصےتک افغان مہاجرین کی میزبانی پرپاکستان کا شکرگزار ہوں۔ پاکستانی فراغ دلی پر شکریہ ادا کرنے خصوصی طور پر پاکستان آیا ہوں، دنیا کو پاکستانی قوم کی قربانیوں کا اعتراف کرنا چاہیے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے