کراچی میں پراسرار گیس سے چھ ہلاک، 100 متاثر
پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں پراسرار گیس پھیلنے سے دم گھٹ کر دو خواتین سمیت چھ افراد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ 100 سے زائد متاثر ہوئے۔
ایس پی کیماڑی پولیس کے مطابق واقعہ بندرگاہ کے قریب پیش آیا۔ 100 سے زائد افراد کو اسپتال میں لایا گیا ہے.
ایس پی کیماڑی عمران خان کے مطابق لوگوں سے اپیل کی گئی کہ وہ باہر کھلی فضا میں سانس نہ لیں۔
اتوار کی رات پیش آئے واقعہ پر تاحال سرکاری موقف سامنے نہیں آیا کہ وجہ کیا تھی۔

