پاکستان

احتجاجی کارکنوں پر غداری کا مقدمہ خارج

فروری 17, 2020

احتجاجی کارکنوں پر غداری کا مقدمہ خارج

اسلام آباد کے ڈپٹی کمشنر نے ہائیکورٹ کو بتایا ہے کہ پشتون تحفظ موومنٹ اور عوامی ورکرز پارٹی کے کارکنوں پر درج کیا گیا غداری اور دہشتگردی کا مقدمہ ختم کر دیا گیا ہے جس کے بعد عدالت نے درخواستیں نمٹا دیں۔

جسٹس اطہر من اللہ نے دوران سماعت کہا کہ ’جو کچھ انڈیا میں ہو رہا ہے وہ یہاں نہیں ہو گا، عدالت امید کرتی ہے کہ حکومت اظہار رائے کی آزادی کے بنیادی حق کو مدنظر رکھے گی۔‘

عدالت ڈپٹی کمشنر کی جانب سے مقدمہ ختم کرنے کا تحریری بیان دینے پر عوامی ورکرز پارٹی اور پشتون تحفظ موومنٹ کے کارکنوں کی درخواستیں نمٹا دیں۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے