پاکستان

فروغ نسیم کی انور منصور سے معافی

فروری 24, 2020

فروغ نسیم کی انور منصور سے معافی

پاکستان کے نئے اٹارنی جنرل خالد جاوید نے کہا ہے کہ فروغ نسیم کے والد ان کے بڑے مہربان تھے جبکہ وزیر قانون فروغ نسیم نے سابق اٹارنی جنرل انور منصور سے معافی مانگ لی ہے۔

انہوں نے کہا کہ انور منصور میرے بڑے بھائیوں کی طرح ہیں، انور منصور کے بارے میں جو بیان دیا وہ واپس لیتا ہوں۔

خالد جاوید نے کہا کہ جب وہ کنسلٹنٹ تھے تو ان پر اعتراض ہوتا تھا تب فروغ نسیم کے والد ان کا دفاع کرتے تھے۔

فروغ نسیم نے کہا کہ جو یہ کہتا مجھے خالد جاوید پر اعتراض ہے تو اس کی کریڈیبلٹی پر سوالیہ نشان ہے۔

”میں استعفیٰ دے رہا ہوں نہ مجھے خالد جاوید کی تعیناتی پر تحفظات ہیں“

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے