پاکستان24

انڈیا سے مل کر سخت گیر اسلام کے خلاف لڑ رہے ہیں

فروری 24, 2020

انڈیا سے مل کر سخت گیر اسلام کے خلاف لڑ رہے ہیں

انڈیا کے دورے پر آئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ان کا ملک انڈیا کے ساتھ مل کر سخت گیر اسلام کے خلاف لڑنے کے لیے متحد ہے۔

پیر کو انڈین گجرات کے شہر احمد آباد میں خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ ’ہر قوم کو اپنی سرحدوں کی حفاظت کرنے اور کنٹرول کرنے کا حق ہوتا ہے۔ امریکہ اور انڈیا کے درمیان دہشت گردی اور ان کے نظریات کے خلاف جنگ پر اتفاق پایا جاتا ہے۔“

صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ جب سے انہوں نے اقتدار سنبھالا ہے ان کی انتظامیہ پاکستان کے ساتھ دہشت گرد تنظیموں اور پاکستانی سرحد پر سرگرم عسکری کیمپوں کے خلاف کارروائی کے لیے مثبت انداز میں کام کر رہی ہے۔ 

امریکی صدر نے کہا کہ ان کے ملک کے پاکستان کے ساتھ تعلقات بہت اچھے ہیں۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ ’انہی کوششوں کی بدولت ہم پاکستان کے ساتھ بڑی پیش قدمیوں کی نشانیاں دیکھنا شروع کر رہے ہیں۔ اور ہم امید کرتے ہیں کہ کشیدگی میں کمی، مستقبل میں استحکام، جنوبی ایشیا کے تمام ممالک کے درمیان ہم آہنگی کے لیے انڈیا کو اہم رہنما کردار ادا کرنا ہوگا تاکہ بہتر مستقبل تشکیل دیا جا سکے، اس کے لیے انڈیا پر مسائل کے حل اور امن کی ترویج کے لیے بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔‘

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے