پولیس کا فوج کے ہیڈ کوارٹر پر حملہ
کیریبین ملک ہیٹی میں پولیس نے فوج کے ہیڈ کوارٹر پر حملہ کیا ہے جس کے بعد فائرنگ میں دو اہلکار ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے۔
ہیٹی کے دارالحکومت میں پولیس اہلکار بہتر اوقات کار اور سہولیات کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
پیر کو حملے کے بعد شہر کی سڑکیں اور گلیاں ویران ہو گئے جبکہ محکمہ انصاف نے تشدد کی مذمت کی ہے۔
پولیس اہلکاروں نے اچھی تنخواہوں اور طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے حکومت سے مطالبہ کر رکھا ہے۔

