متفرق خبریں

سوشل میڈیا سائٹس کی نئے پاکستان کو دھمکی؟

فروری 29, 2020

سوشل میڈیا سائٹس کی نئے پاکستان کو دھمکی؟

پاکستان میں تحریک انصاف کی حکومت نے حال ہی میں کابینہ سے منظور کرائے گئے سوشل میڈیا رولز پر عمل درآمد روک دیا ہے اور اس کی وجہ سماجی رابطوں کی ویب سائٹس کا نئے قوانین پر سخت ردعمل بتایا جا رہا ہے۔

سرکاری ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ نئے رولز پر فیس بک، ٹوئٹر اور یوٹیوب نے اپنے جواب میں پاکستان کی حکومت کو خبردار کیا تھا وہ اسلام آباد میں دفاتر کھولنے اور نمائندے مقرر کرنے کے بجائے اپنی سروس بند کر سکتے ہیں۔

ذرائع کے مطابق سوشل میڈیا ریگولیشن کے حوالے سے کابینہ میں پاس کیے گئے قوانین پر عملدرآمد اب وزیراعظم عمران خان نے یہ کہہ کر روک دیا ہے کہ اس پر تما شراکت داروں کی آرا لے کر مشاورت کی جائے گی۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے