پاکستان

پشاور: ٹریفک پولیس نے ”کروانا وائرس“ روک لیا

مارچ 2, 2020

پشاور: ٹریفک پولیس نے ”کروانا وائرس“ روک لیا

پاکستان کے شہر پشاور میں ٹریفک پولیس نے ایک ایسے موٹر سائیکل سوار کو روکا ہے جس نے نمبر پلیٹ پر چین سے پھوٹنے والی وبا کورونا وائرس لکھا ہوا تھا۔

ٹریفک پولیس اہلکار کے پوچھنے پر موٹر سائیکل سوار نوجوان نے بتایا کہ وہ طالب علم ہے اور نمبر پلیٹ پر کورونا مشہور ہونے کے لیے لکھا ہے۔

پولیس نے موٹر سائیکل سے نمبر پلیٹ اتروا دی ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ نمبر پلیٹ پر کورونا کو ”کروانا“ وائرس لکھا گیا تھا۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے