پاکستان

پاکستان میں کورونا کا پانچواں کیس

مارچ 3, 2020

پاکستان میں کورونا کا پانچواں کیس

چین سے پھیلنے والے کورونا وائرس کا پاکستان میں پانچواں کیس سامنے آیا ہے۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی ظفر مرزا نے ٹویٹ کیا ہے کہ مریضہ کا تعلق گلگت سے ہے اور وہ اسلام آباد میں زیر علاج ہے جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

وزارت صحت کے حکام کے مطابق مریضہ ایران سے واپس آئی ہیں۔

واضح رہے کہ چین سے پھیلنے والا کورونا وائرس پاکستان میں ایران سے آنے والے افراد کے ذریعے داخل ہوا ہے اور اب تک سامنے آنے والے تمام متاثرین ایک ہی علاقے سے ہو کر آئے ہیں۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے