ثاقب نثار پر کس نے طنز کیا؟ رپورٹ طلب
پاکستان میں لاہور ہائیکورٹ نے سوشل میڈیا پر سابق چیف جسٹس ثاقب نثار پر کیے گئے طنزیہ تبصروں کی رپورٹ طلب کی ہے اور وفاقی تحقیقاتی ادارے کو ہدایت کی ہے کہ اس بارے میں تفصیلات فراہم کی جائیں۔
منگل کو ہائیکورٹ نے سوشل میڈیا قواعد کے حوالے سے دائر درخواست کی سماعت کے دوران یہ ہدایت جاری کی۔
واضح رہے کہ سابق چیف جسٹس کے بیٹے کی شادی گذشتہ ہفتے لاہور میں ہائیکورٹ کے جج کی بیٹی سے انجام پائی جس کی تصاویر اور ویڈیوز ٹوئٹر اور فیس بک پر وائرل ہیں۔
سوشل میڈیا صارفین نے سابق چیف جسٹس کو ڈیم فنڈ کے حوالے سے تنقید کا نشانہ بنایا ہے جبکہ ان کے بیٹے کی شادی پر اٹھنے والے اخراجات کو بھی تبصروں کا موضوع بنایا۔

