متفرق خبریں

’میرا جسم میری مرضی نہیں چلے گی؟‘

مارچ 4, 2020

’میرا جسم میری مرضی نہیں چلے گی؟‘

پاکستان میں نوجوان نسل کے ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر نے خاتون تجزیہ کار ماروی سرمد کے ساتھ ٹی وی ٹاک شو میں بدتمیزی کی ہے جس کے بعد ان کے خلاف سوشل میڈیا پر صارفین نے محاذ کھول دیا ہے۔

ڈرامہ نویس نے ماروی سرمد کو گھٹیا عورت کہتے ہوئے ’شٹ اپ‘ کی کال دی جس کے جواب میں ماروی سرمد نے بھی ان کو ’شٹ اپ‘ کہا۔

ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان نے خلیل الرحمان قمر سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا ہے۔

نجی ٹی وی کے ڈائریکٹر اور خاتون اینکر نے سوشل میڈیا پر ناظرین سے معافی مانگی ہے جبکہ سوشل میڈیا صارفین نے پیمرا کو کارروائی کے لیے کہا ہے۔

رضا رومی نے پروگرام کا ویڈیو کلپ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ اس شخص کو پروفیشنل مدد کی ضرورت ہے۔

ٹوئٹر صارفین ”میرا جسم میری مرضی“ کے بعد اب ”میری زبان میری مرضی“ جیسے تبصرے بھی کر رہے ہیں۔

خیال رہے کہ ماضی میں ماروی سرمد اور خلیل الرحمان ٹاک شوز میں مختلف مہمانوں کے ساتھ گفتگو کی وجہ سے تنازعات میں رہے ہیں۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے