شام میں دو ترک فوجی ہلاک
ترک فوج کے دو اہلکار شام کے ادلب کے علاقے میں ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ ماسکو میں ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان اور صدر پیوٹن کے درمیان اہم ملاقات ہو رہی ہے۔
واضح رہے کہ ترک فوج اور شامی افواج میں سرحدی علاقے ادلب میں جھڑپیں جاری ہیں جن میں روسی افواج شام کی حکومت کی اتحادی ہے۔
گزشتہ ہفتے شام کی افواج نے ایک حملے میں 34 ترک فوجی ہلاک کر دیے تھے جس کے بعد ترک ڈرون طیاروں نے شامی فوج کے قافلے پر حملہ کیا تھا۔
ترکی نے شام کے تین فائٹر جیٹ طیارے گرانے کا بھی دعوی کیا تھا۔

