امریکہ: کورونا کے خلاف آٹھ ارب ڈالر مختص
امریکی ریاست کیلی فورنیا میں کورونا وائرس کے متاثرہ افراد کی شناخت ہونے کے بعد ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔
ادھر امریکی کانگریس میں آج کورونا کے خلاف اقدامات کے لیے آٹھ ارب ڈالر کی رقم مختص کرنے کی منظوری دی جا رہی ہے۔
کیلی فورنیا میں حکام نے ایک کروز شپ کو بھی کورونا کے پھیلنے کے خدشے کی وجہ سے ساحل پر لنگر انداز ہونے سے روک دیا ہے۔
کانگرس کے اراکین نے اس وائرس پر قابو پانے کے لیے آٹھ بلین ڈالرز سے زیادہ رقم مہیا کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

