پاکستان

چین سے فضائی رابطے 31 مارچ تک بند

مارچ 5, 2020

چین سے فضائی رابطے 31 مارچ تک بند

پاکستان کی قومی ایئر لائن نے چین میں کورونا وائرس کے پھیلاو کے بعد بگڑتی صورتحال کے پیش نظر بیجنگ اور ٹوکیو کے لئے پروازوں کی بندش میں 31مارچ تک توسیع کر دی ہے۔ فضائی رابطے کی بحالی کا فیصلہ رواں ماہ کے اختتام پر کیا جائے گا۔

ہمسایہ ملک چین میں کورونا وائرس کے پھیلاو کی وجہ سے پی آئی اے نے پروازوں کی معطلی کا دورانیہ بڑھا دیا ہے۔


ترجمان پی آئی اے عبداللہ حفیظ کے مطابق چین کے شہر بیجنگ اور جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو کے لئے پروازوں کی معطلی کے دورانیہ میں 31مارچ تک توسیع کر دی گئی ہے،پروازوں کی آمدورفت میں بحالی یا معطلی کا دورانیہ بڑھانے کا فیصلہ رواں ماہ کے اختتام پر کیا جائے گا۔

چین اور جاپان کے لئے پروازوں کی معطلی کا فیصلہ گزشتہ ماہ کیا گیا تھا۔

ابتدائی طورپر بیجنگ اور ٹوکیو کے لئے پروازوں کی معطلی 15مارچ تک کے لئے کی گئی تھی،چین میں کرونا وائرس کے بعد کی صورتحال میں نمایاں بہتری نہ آنے پرپروازون کی معطلی کا دورانیہ میں توسیع کی گئی۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے